تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کی بھرمار قابل مذمت، حکومت کے دعوے جھوٹے، سیاسی اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل و دیگر رہنماؤں مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مولانا عبدالقیوم، قاری عبدالناصر صدیقی، سعید احمد انصاری، حافظ شاکر خاکوانی، ڈاکٹر عبدالغفور، عدنان ملک، عثمان یوسف، عدنان معاویہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ آئی ایم ایف کے مسلط کردہ بجٹ کیخلاف پوری قوم اور تاجر برادری کو متحد ھوکر 13 جولائی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کرنا چاہئیے، مجلس احرار اسلام آئی ایم ایف کے مسلط کردہ بجٹ، تاجروں پر عائد کردہ ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسز، بڑھتی ھوئی مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف 13 جولائی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ھے، احرار رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ دستور کی حکمرانی اور قومی خود مختاری کی بحالی ھے، کیونکہ ھم ایک آزاد ملک کہلوانے کے باوجود اپنے قومی فیصلوں میں آزاد نہیں اور بیرونی ایجنڈے نے بھی ہمارے معمولات بگاڑ رکھے ہیں، احرار رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ھم سودی معیشت سے چھٹکارا حاصل کر کے مکمل اسلامی نظام کا نفاذ نہیں کرتے تب تک ہماری معیشت مستحکم نہیں ھو سکتی، ضرورت اس امر کی ھے کہ حکومت فی الفور سودی معیشت سے چھٹکارا اختیار کرے اور اسلامی نظام نافذ کرے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے متحد ھو جانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ سودی نظام کی نحوست ہم پر ابھی تک مسلط ھے اور دستور و عدلیہ کے فیصلوں کے باوجود ہمارے حکمران سودی نظام کی لعنت سے نجات حاصل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت اور استعماری ایجنڈے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تاجروں سمیت پوری قوم کو متحد ھونے کی ضرورت ھے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کیلئے نازیبا الفاظ “ٹیکس چور” کی مجلس احرار اسلام پر زور مذمت کرتی ھے، انہوں نے کہا کہ تاجروں سمیت ہر شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے مگر حکومت اور ایف بی آر تاجروں سمیت عام شہریوں کو ناجائز اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر تنگ جب کہ نام نہاد سیاسی اشرافیہ کو ٹیکسز سے چھوٹ دے رہی ھے، احرار رہنماؤں نے اسلام آباد، سرگودھا، تھرپارکر سمیت مختلف شہروں میں قادیانیوں کو زمین کی الاٹمنٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا  کہ حکومت قادیانیوں کی غیر آئینی سرگرمیوں کا نوٹس نہیں لے رہی جس کے باعث قادیانیوں کی غیر آئینی سرگرمیوں میں آئے روز مسلسل اضافہ ھو رہا ھے، مجلس احرار اسلام ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے بتایا کہ گذشتہ روز مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ میں جو فیصلے کئے گئے ہیں اس کی روشنی میں ماہ اگست میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملتان سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، اسی طرح 21 اگست حضرت امیر شریعت مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے یوم وفات کے موقع پر ملتان سمیت پورے ملک میں “امیر شریعت کانفرنسز”منعقد کی جائینگی اور 29 اگست 2019 بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکز احرار، دار بنی ھاشم نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں بھی قائد احرار  ، ابن امیر شریعت حضرت پیر جی مولانا سید عطاءالمہیمن بخاری دامت برکاتہم کی زیر صدارت سالانہ “امیر شریعت کانفرنس ” منعقد ھوگی جس کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت لاھوری و قادیانی مرزائیوں کو متفقہ طور پر “غیر مسلم اقلیت” قرار دیا تھا ،اس تاریخ ساز فیصلے کی یاد میں 6 اور 7 ستمبر کو وطن عزیز پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ختم نبوت دینی جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.