تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

علمائے کرام پر مشتمل فورم “تحریک انسداد سود” ملک بھر میں سودی نظام کے خلاف جدو جہد میں بھر پور کردار ادا کرے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) متحدہ علما کونسل نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سودی نظام معیشت ہے،سود کیخلاف ملک گیر مہم چلائی جائیگی،تمام مکاتب فکر کے علما کرام سودی نظام معیشت کے کیخلاف متحد ہیں  ۔ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے آسٹریلیا مسجد لاہور میں  متحد ہ علما کونسل کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر متحدہ علما کونسل پاکستان مولانا عبدالرؤف ملک نے کی،اجلاس میں متحدہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری،رہنماء جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،کنونیئرتحریک انسداد سود پاکستان مولانا زاہد الراشدی،ڈاکٹر ملک محمد سلیم،پروفیسر ڈاکٹر عاطف وحید،مولاناعبد الغفار روپڑی، عبدالطیف خالد چیمہ نائب امیر مجلس احرار اسلام پاکستان،مولانا عبدالر ؤف فاروقی،ڈاکٹر محمد امین،ڈاکٹر عبدالواحد قریشی و دیگر علماء نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید پراچہ اور مولانازاہد ا لراشدی نے کہا کہ تمام مکاتب کے علما کرام سود کیخلاف متحد ہیں، مولانا عبد الغفار روپڑی اور ڈاکٹر عاطف وحید نے کہا کہ ملک کا بڑا مسئلہ سودی نظام معیشت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام پر مشتمل یہ فورم ملک بھر میں سودی نظام کے خلاف جدو جہد میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.