تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

علامہ اقبالؒ سچے عاشق رسول تھے، انہوں نے قادیانیت کو یہودیت کا چربہ قرار دیا اور عمربھر محبت رسولؐ کا درس دیا: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا کہ ”قادیانیت یہود کا چربہ ہے اور قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں“۔ گزشتہ روز ملک کے طول وعرض میں یوم اقبال جوش و جذبہ سے منایا گیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر اوردیگر احرار رہنماؤں نے مفکراسلام،مصور پاکستان، پروانہ شمع رسالتﷺ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پران کی عظیم دینی وملی اور قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبالؒ سچے عاشق رسول تھے علامہ اقبالؒ نے قادیانیت کو یہودیت کا چربہ قرار دیا اور عمربھر محبت رسولؐ کا درس دیا آج افکار  اقبال اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں عاشقان رسولﷺکو ستایا جارہا ہے اور گستاخان رسول کو نوازا جارہا ہے کیایہ انصاف ہے؟موجودہ حکمرانوں کی قادیانیت نوازی عالمی استعماری قوتوں کی خوشنودی کیلئے ہے انہیں یہ رکھنا چاہیے کہ پاکستان کا تصور پیش کرنے والے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں۔  انہوں نے کہاکہ توہین رسالت ایکٹ پر آج تک عملدرآمد نہیں کرایاجارہا ہے، یہ ناموس رسالت سے غداری نہیں تو کیا ہے ایسے اقدام مسلمانوں کی ایمانی غیرت و حمیت اور وطن عزیز پاکستان کی آزادی وخود مختاری کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.