تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر یوم دفاع ختم نبوت ہے اس لئے وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی اور دیگر ممالک کے مسلمان عشرہ تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت اور دفاع وطن کے طور پر منا رہی ھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام مرکز احرار، جامع مسجد ختم نبوت میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدون کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ مولانا سید عطاءالمنان بخاری، مولانا اللہ بخش احرار، قاری عبدالناصر صدیقی، سعید احمد انصاری، مفتی محمد قاسم احرار، ڈاکٹر عبدالغفور، حافظ شاکر خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی بنیادی اساس ھے، جس پر  اب تک کسی بھی قسم کی مصلحت قبول کی گئی ھے اور نہ ہی آئندہ کی جائیگی، وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا ھے اسلام ہی اس کے استحکام کا ضامن ھے۔ محمد بلال، محمد مہربان، عدنان ملک، عثمان یوسف، عدنان معاویہ، فرحان حقانی قاری محمد ابوبکر، طیب رشید، شیخ ظفر اقبال نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کا دن وہ تاریخ ساز دن ھے کہ جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نیشنل اسمبلی اور سینٹ نے منکرین ختم نبوت لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا جس کے نتیجہ میں قادیانی آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت جانے اور پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام اور وطن دشمن قادیانی گروہ نے اپنے متعلق وطن عزیز کے متفقہ آئینی فیصلے کو آج تک تسلیم نہیں کیا جبکہ اسی آئین کے تحت اپنے تمام تر بنیادی حقوق حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قادیانیوں سمیت تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق مکمل طور پر دیئے جا رہے ہیں اور انکی جان و مال کی حفاظت بھی احسن انداز میں کی جا رہی ھے لیکن اس سب کچھ کے باوجود قادیانی گروہ دنیا بھر میں پاکستان اور آئین پاکستان کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرتا نظر آ رہا ھے جس پر حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لینے کی ضرورت ھے۔ علاوہ ازیں تحریک طلباء اسلام اور شبان احرار اسلام کے زیر اہتمام  7 ستمبر کے تاریخ ساز فیصلے کی یاد میں مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ھوئے مولوی محمد سلیم، محمد ندیم، محمد فہیم، محمد کاشف، سید عدنان شاہ ، حافظ محمد ابوذر اور مدثر صدیق نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ہمیں وطن کی جغرافیائی جبکہ 7 ستمبر ہمیں وطن کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی یقین دہانی دلاتا ھے، انہوں نے کہا کہ وطن کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ ھو یا پھر جغرافیائی پر یہ قوم ایک تھی، ایک ھے اور ایک رہے گی، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا استحکام حکومت الہیہ کے قیام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کی حفاظت سے وابستہ ھے کیونکہ ملک کی نظریاتی اساس جتنی مظبوط و محفوظ ھوگی اتنی ہی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت یقینی ھو سکے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.