عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مجلس احرار اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی: مولانا محمد مغیرہ
لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامع مسجد احرار چناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے 11/12 جمعرات ،جمعۃ المبارک کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور بعد ازاں قادیانیوں کو دعوتِ اسلام دینے کے لئے جلو س میں تشریف لانے والے علمائے کرام ،خطباء عظام اور ہزاروں شرکاء اور مجاہدین ختم نبوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ان سب حضرات نے چناب نگر تشریف لاکر اجتماع کو رونق بخشی ،جس سے ہمارے حوصلے اور زیادہ بلند ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے مجلس احرار اپنی پُر امن جدوجہد ہر حال میں جاری وساری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے گزشتہ دو مہینوں میں حلف نامے والی عبارت کی بحالی کے حوالے سے جن تنظیموں اور جن شخصیات نے جو مثبت کردار ادا کیا وہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور مجلس احرار اُن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جن حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں نے اس حوالے سے منفی کردار ادا کیا وہ بھی سیاہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ،ہم تاریخ کے ان دونوں پہلوؤں پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت جاری ہے جاری رہے گی اور دنیا کی کوئی طاقت قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں لاکھڑا کرنے کی جسارت نہیں کرسکے گی ،نہ ہی اس قسم کی کوششیں بآور ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بہت ہی عزت افزائی کا مقام ہے کہ پیر طریقت حضرت مولانا سید جاوید حسین شاہ چناب نگر میں 12 ربیع الاؤل کو ہمارے دعوتی جلوس کے شرکاء میں وہ شامل بھی رہے اور ساتھ ساتھ دعائیں دیتے رہے ۔