تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس ہے، ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام لاہور کے نائب صدر حاجی غلام مصطفی کی صدارت میں اراکین مجلس احرار لاہور کا ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں گزشتہ روز ماہانہ اجلاس منعقد ہواجس سے مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوب دین کی اساس اور ہمارے ایمان کی روح ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور اکرم ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہاکہ عالم کفر اسلام کو جتنا دبانا چاہتا ہے یہ اتنا ہی ابھر رہاہے اور پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے۔ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، قاری محمد قاسم بلوچ،مولانا محمد وقاص حیدر،عبدالحی بٹ، قاری احسان اللہ فاروقی،قاری شہزاد رسول، قاری اشتیاق احمد،قاری محمد طاہر، محمد صہیب، محمد عامر اعوان اور دیگر احرار کارکنوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہدمحمود کاشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھرمیں جتنی دینی جماعتیں کام کررہی ہیں وہ سب مل کر کفریہ طاقتوں کے خلاف میدان عمل میں اتر کر صحیح معنوں میں ختم نبوت کا تحفظ کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا قادیانی یہودونصاریٰ کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوس ہیں،قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو دے کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا یہ کسی بھی صورت میں ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔حاجی غلام مصطفی نے اپنے صدارتی بیان میں کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور اس میں محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہی نافذ کیا جائے گا ہم جب تک زندہ ہیں کسی جعلی نبوت اور جعلی نبی کے پیروکاروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کو عورت مارچ کے ذریعے ایک منظم سازش کے تحت پھیلایا جارہا ہے اور حکومت ملک میں کسی نئے فساد کا خود ذریعہ بن رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کی ارتدادی وتبلیغی سرگرمیوں کا نوٹس لے تاکہ ملک میں انتشار اور انارکی نہ پھیلے۔علاوہ ازیں قاری محمد قاسم بلوچ نے کارکنوں کو ہدایات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام مسجد ختم نبوت مرکز احرار چندرائے روڈ لاہور میں ”تربیت المبلغین“ کے نام سے ایک کورس شروع ہوا ہے جس میں ملک بھر سے مدارس کے طلباء کے علاوہ سکول کالجز کے طلباء نے بھی حصہ لیا ہے اور یہ کورس اپنی شان وشوکت کے ساتھ اپنے مراحل طے کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.