تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ضلع ساہیوال کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا ایک اجلاس

چیچہ وطنی:نئے اسلامی و ہجری سال کے آغاز اور عشرۂ فاروق وحسینؓ کے سلسلہ میں ضلع ساہیوال کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا ایک اجلاس گزشتہ روز انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما اورصوبائی امن کمیٹی کے رکن قاری منظور احمدطاہر کی صدارت میں مسجد نور ہائی سٹریٹ ساہیوال میں منعقد ہوا اجلا س میں جامع مسجد رشیدیہ ساہیوال کے ناظم قاری سعیدابن شہید ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری بشیر احمد رحیمی،قاری عتیق الرحمن رحیمی،جامعہ اشرفیہ عید گاہ ساہیوال کے مہتمم مولانا پیر جی عبدالباسط،مجلس احراراسلام کے رہنما مولانا منظور احمداور سیاسی رہنما چودھری افتخار احمدپوسوال اوردیگر رہنماؤں نے شرکت وخطاب کیا ۔اجلاس میں اس امر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور کراچی میں سیدنا فاروق اعظمؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے یکم محرم الحرام کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جو انتہائی خوش آئند ہے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت خلفاء اسلام(خلفاء راشدین)کے ایام شہادت ووفات پر ہمیشہ کے لئے سرکاری تعطیل کا اعلان کرے ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی،ضلعی اور ڈویژنل سطح کی سرکاری امن کمیٹیوں میں میرٹ کی بنیاد پر ارکان کو نامزد کیا جائے اور اس سلسلے میں سیاسی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے ،مقررین اورعلماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں ضابطۂ اخلاق پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے اور پولیس اورسرکاری انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائے ۔قاری منظور احمد طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دینی جماعتیں اور دینی مدارس علم وآگہی کے مراکز ہیں اوریہاں سے سلامتی اور امن کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ کو بدنام کرنے کے سلسلے میں دراصل امتیاز برتا جارہا ہے اوراہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے ایک مسلک کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے کچھ چھیننا نہیں چاہتے بلکہ امت کے چودہ سوسالہ متفقہ اصول وعقائد کی روشنی میں دین وملت کی خدمت کررہے ہیں خلفائے راشدین اور حضرات صحابہ کرامؓ کی منقبت بیان کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،قاری بشیر احمد رحیمی اور قاری سعید ابن شہید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں ہم تو ان پر عمل کریں گے لیکن تمام مکاتب فکر اور تمام مسالک سے پابندی پر عمل درآمدکروانا سرکاری انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم سمجھیں گے کہ فرقہ واریت کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظمؓ اور سیدنا حسینؓ کی تعلیمات عدل وانصاف اور حمیت وغیرت کا درس دیتی ہیں ،دیگر مقررین نے کہا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کی روشنی میں تمام کے تمام صحابہ کرامؓ حق پر ہیں ستاروں کی مانند ہیں اور جس کی بھی پیروی کی جائے گی وہ جنت میں لے جائے گی۔مولانا عبدالباسط نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ توہین صحابہ کو قانوناً روکا جائے ،مذہبی اجتماعات کو عبادت گاہوں تک اور ماتمی جلوسوں کو امام بارگاہوں تک محدودرکھاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.