ساہیوال (پ ر) مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال کے صدر محمد قاسم چیمہ، سیکرٹری جنرل حافظ اسامہ عزیر، سیکرٹری اطلاعات مولانا سرفراز معاویہ نے ترکی کی عظیم روحانی شخصیت شیخ محمود آفندی کے انتقال پر غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محمد قاسم چیمہ نے کہا ہے کہ شیخ محمود آفندی نے سقوط خلافت عثمانیہ کے بعد دینی علوم کی ترویج و اشاعت میں بہت اہم کردار ادا کیا اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے ذریعے خلق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمود آفندی کا سانحہ ارتحال صرف ترک مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے غم و حزن کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم مصلح اور مفکر تھے۔ احرار رہنماوں نے شیخ آفندی کی دین اسلام کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔