تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شیخوپورہ میں نوجوان زین علی کا قتل، قادیانی ملک میں فسادات برپاکرنا چاہتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں قادیانیوں کے ہاتھوں زین علی نوجوان کا قتل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ قادیانی ملک میں فسادات برپاکرنا چاہتے ہیں اور خون ریزی سے بھی دریغ نہیں کررہے یہ سب کچھ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے موجود قوانین پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے،وہ مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے نائب امیر رانا قمرالاسلام کے فرزند رانا علی قمر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر احرارکے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث  بخاری، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد آصف، قاری محمد قاسم، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا محمد سرفرازمعاویہ، اور دیگر حضرات بھی موجود تھے، سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ قیام ملک کے اصل مقصد اسلامی  نظام کے نفاذ سے انحراف اور سودی معیشت کے اجراء کی وجہ سے ہم گونا گوں مسائل کا شکار ہیں اس کا واحدحل اسلامی  تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خالص اور مکمل اسلامی نظام کا عملی قیام ہے،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ خریدوفروخت سے قائم ہونے والی کوئی حکومت بھی آئین کے مطابق اپنا مثبت کردار ادا نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس پر عملدرآمد کا ماحول بنانے کی ضرورت ہے، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری  نے کہا کہ قادیانی دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی، انہوں نے بتایا ہے کہ مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 26 مئی کو ملتان میں منعقد ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.