تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہدائے کشمیرکا خون اور قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا : قائداحرار سید عطاءالمہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کی قیادت نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے کہاہے کہ ظلم کی طویل سیاہ رات ختم ہوکررہے گی اورشہدائے کشمیرکا خون اور قربانیاں رنگ لائیںگی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا ۔قائداحرار سید عطاءالمہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ ،ڈاکٹرعمر فاروق احرا ر نے اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ 1931ءمیں ڈوگرہ راج کے خلاف تحریک کشمیر چلی توسب سے پہلے الہٰی بخش شہید چنیوٹی نے اپنی جان کی قربانی دی .انہوںنے کہاکہ پاکستان بنتے وقت باﺅنڈری کمیشن کو قادیانیوں نے یہ درخواست دی کہ ضلع گرداس پور کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں رہنے دیا جائے حالانکہ اس وقت باون فیصد ضلع گرداس پور کی آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی لیکن پاکستان کےخلاف ایک سازش کے ذریعے ضلع گرداس پور کو انڈیا میں رہنے دیاگیا جس کی وجہ سے کشمیر کو جانے کے راستے مسدود ہوئے انہوںنے کہاکہ آج بھی پاکستان کے دفاع کے خلاف قادیانی برسرپیکار ہیں ۔احراررہنماﺅں نے کہاکہ یواین او کی قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کواپناحق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت ان کا فطری حق ہے جس سے انہیں محروم کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ اورموجودہ حکومت انٹرنیشنل سطح پر کشمیر کاز کوموٹیویٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں لیکن کشمیریوں کی مسلسل قربانیوں نے پوری دنیا پرکشمیری مو¿قف واضع کردیاہے اس فرق کو اب مدھم اورمٹایانہیںجاسکتا،انہوںنے کہاکہ ڈوگرہ راج کےخلاف سب سے پہلے مجلس احراراسلام نے تحریک چلائی جو تاریخ کے ریکارڈپرثبت ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریوںکو پوراکرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر منظم مہم اورلابنگ کا اہتما م کیاجائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.