تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسئلہ کشمیر کےلئے مجلس احرار نے سب سے پہلے آواز بلند کی : حکیم محمد قاسم

کشمیری عوام امن،سلامتی اور حق رائے دہی چاہتے ہیں اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام بر صغیر پاک و ہند کی واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کے لےے آواز بلند کی اور 1931 میں تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیااور 22 احرار کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا، چالیس ہزار مسلمانوں نے جیلیں کاٹیں اس دور میں بھی قادیانیوں نے تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کیا، آج بھی قادیانی سازشوں کے باعث کشمیر کی تحریک کوسوں دور ہے، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،مظالم اور دہشت گردی سے ظلم کی انتہا کر رہا ہے جس کا خمیازہ اسے آخر کار بھگتنا ہی پڑے گا اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.