تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سود کی نحوست سے مہنگائی کی شرح بلند، اب بھی وقت ہے سودی و یہودی معیشت سے جان چھڑا لی جائے: حاجی ایوب بٹ

 لاہور(پ ر) سود کی نحوست سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اب بھی وقت ہے سودی و یہودی معیشت سے جان چھڑا لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ حکمران اور سیاست دان دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات میں عوام الناس کو بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نہ تو حکمران جماعت کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی سیاست دانوں کے پاس۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ صرف اور صرت اسلام کے نفاذ کے ہی ممکن ہے۔مجلس احرار اسلام لاہورکے صدر حاجی محمد ایوب بٹ،نائب صدر ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد حارث اور دیگر لاہور کے ذمہ دارن نے کہا کہ سودی و یہودی نظام معیشت کا خاتمہ اسلامی نظام کے نفاذ کی پہلی منزل ہے اگر ہم نے اس منزل کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تو قرآن سنت کے مکمل نظام کے نفاذ کی شروعات ہو جائے گی۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ہماری معیشت سود سے پاک ہونی چاہیے پون صدی سے حکمران اپنے مفادات حاصل کرنے کی غرض سے عوام کو حرام کھلاتے آرہے ہیں اب پوری قوم کو ایک ہو کر اس نحوست سے جان چھڑانے میں جد وجہد کرنا ہوگی۔ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے سود کے متعلق فیصلہ آئے ہوئے کافی دن بیت چکے لیکن کوئی مؤثر کاروائی سامنے نہیں آئی اور ابھی بھی چودہ اپیلیں جومختلف بنکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے دائر کی گئی تھی واپس نہیں ہوئیں۔ مجلس احرار اسلام اس پر حکومت سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان بنکوں پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپیلیں واپس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.