تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سب مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح شریک ہو جائیں. میاں محمد اویس

لاہور( پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس اور دفتر مرکزیہ کے کوارڈینیٹر قاری محمد قاسم نے اُن سب علماء کرام ،دینی رہنماؤں اور مندودین و شرکاء کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 12ربیع الاول کو چناب نگر میں منعقدہونے والی ختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس کو کامیاب بنایا ۔ان رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشقِ رسولؐ کا تقاضہ ہے کہ سب مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری طرح شریک ہو جائیں اور قادیانی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا قردار ادا کریں۔میاں محمد اویس نے کہا کہ مجلس احرار اسلام 29دسمبر 1929ء کو قائم ہوئی تھی اس لئے 29دسمبر2015ء منگل کو ملک بھرمیں ’’یومِ تاسیسِ احرار‘‘ منایا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.