تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سات ستمبر کو تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایوان احرار لاہور میں منعقد ہوگی: قاری قاسم بلوچ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ7۔ستمبر1974ء کوبھٹومرحوم کے دوراقتدار میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کوپارلیمنٹ میں غیرمسلم اقلیت قراردیئے جانے کے حوالے سے 7۔ستمبر بروز بدھ بعدنمازمغرب مرکزی دفتراحرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ”سالانہ ختم نبوت کانفرنس‘ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری کی زیر صدارت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے جس کی تیاریوں کے حوالے سے قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا کہ کانفرنس کی تشہیری مہم کو تیز ی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس اسلام سے بھٹکے ہوئے قادیانی و لاہوری گروہ کے لیے ہدایت کا سامان ثابت ہو گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں، مذہبی و سیاسی قائدین،وکلا، دانشوروں اور مقررین سے ملاقاتیں مکمل ہو چکی ہیں اورکانفرنس میں شرکت و خطاب کے لیے تمام مکاتب فکر کو جمع کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.