تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سابقہ اور موجودہ حکمرانوں اور سیاست دانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں اور سیاست دانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ خرید وفروخت مین دونوں اطراف سے جتنا پیسہ استعمال ہو رہا ہے وہ عوامی سرمایہ ہے۔ غریب عوام کا خون چوسا جارہا اور عالمی ادروں سے قرضے وصول کئے جا رہے ہیں اور ان قرضے اور فنڈز کو ملک و قوم پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری گئیں اوراگر خریدو فروخت کے عادی مجرموں کا اعلیٰ عدلیہ نے نوٹس نہ لیا تو ملک کنگال ہو جائے گا۔ وہ گزشتہ روز جامع مسجد سیدعطاء اللہ شاہ بخاری ناگڑیاں ضلع گجرات میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا قافلہ احرار و ختم نبوت تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور تحفظ ختم نبوت اور دعوت و تبلیغ کے مورچوں پر نئی صف بندی کے ساتھ ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے توحید وختم نبوت کا پیغام پوری دنیا میں عام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہودی و سودی معیشت سے جان چھڑائے بغیر نہ توہم ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی عالمی اداروں کی غلامی سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پر عملی اقدامات کے لیے  فوری لائحہ عمل طے کیا جائے۔ مبلغ ختم نبوت مولانا محمدسرفراز معاویہ نے جامع مسجد رحمانیہ ساکہ میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک خون کا آخری قطرہ باقی ہے ہم منکرین ختم نبوت بالخصوص قادیانیت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالکریم قمر، مولانا محمد سرفراز معاویہ اور حافظ محمد احسن دانش 23جولائی (آج صبح) مرکز احرار ماڈل ٹاؤن گجرات میں کارکنوں کے اجتماع میں شریک ہوں گے بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ 12بجے دپہراپنے وفد کے ہمراہ اسٹریلیا مسجد ریلوے اسٹیشن لاہورانسداد سود کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے اورپھر دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں جماعت کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.