تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ذرائع ابلاغ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے : سید کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔دینی ذہن رکھنے والے افراد جدید صحافتی اسلوب کو سیکھیں اور لابنگ کے نِت نئے راستے تلاش کریں وہ دو روزہ احرار میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس ورکشاپ کی میزبانی محمد قاسم چیمہ نے کی۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام کے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال سیکھنا طلبا اور نوجوانون کے لیے ضروری ہو گیا ہے ۔خطابت بھی میڈیا میں بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے خطاب میں شرکاءکو تلقین کی کہ وہ عالم کفرکی نت نئی چالوں کو سمجھنے کے لیے میڈیا اور لابنگ کے ذریعے دنیا کے اشکالات کو دور کرنے کا اہتمام کریں اور قادیانی فتنے کی سرکوبی کے لیے کمر بستہ ہو جائیں ۔محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کا میڈیا سیل پوری طرح متحرک ہو چکا ہے اور ہم عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور قادیانی ریشہ دوانیوں کے توڑ کے لیے سرگرم ہیں ۔میڈیا ورکشاپ کا اختتام عبداللطیف خالد چیمہ کی دعا سے ہوا۔شرکاءاجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے متحرک ہو جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.