تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دین اسلام کے بنیادی عقائد کا تحفظ اور انسانیت کی خدمت مجلس احرار کا نصب العین ہے: سید محمد کفیل بخاری

رحیم یارخان (پ ر) مجلس احرار اسلام کی 91سالہ یوم تاسیس و پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ضلعی صدر حافظ محمد اشرف زیر صدارت جامعہ فاروقیہ عثمان پارک میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے احرار کارکنان نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی، جلسہ گاہ کو مجلس احرار اسلام و اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیااورجماعت کے قیام کو 91سال پورے ہونے پر پرچم کشائی کی گئی،تقریب سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری، مجلس احرار اسلام کے ناظم دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف، مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری مولانا تنویر الحسن احرار، ضلع رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ حجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہی ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے مجلس احراراسلام نے آزادی کی جنگ لڑی عقیدہ ختم نبو ت کے تحفظ کے لئے عظیم قربانیاں دیں اورغیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دی ہماری پر امن جدوجہد کے نتیجہ میں سینکڑوں غیر مسلم اسلام میں داخل ہوئے جن میں قادیانی، عیسائی، ہندو اور بہائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ اسلام اورمسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں جنہوں نے معاشی واقصادی طورپر مسلمانوں کو اپنا غلام بنا رکھا ہے، ہم نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی اب امریکہ سے آزادی حاصل کرنی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے حقوق سے دستبرداری اورنفی ہے حکمران قبلہ اول اورفلسطینی مسلمانوں کی آزادی وحریت کی بات کریں وطن کی محبت جزوایمان ہے افسوس کے حکمرانوں نے محبوب وطن کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کی نظریاتی بنیاد اورشناخت کو ختم کیاجارہا ہے عوا م کی خدمت کی بجائے اذیت دی جا رہی ہے کاروبار تباہ معیشت برباد اورمہنگائی منہ زور ہو گئی ہے دووقت کی روٹی مشکل اورعوام کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے حکمران عوام کی جان چھوڑ دیں ورنہ عوام انہیں فارغ کر دیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجلس احراراسلام کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، اسلام کی دعوت اورانسانیت کی خدمت کے لئے قبول کر لیا ہے ہم اپنی پر امن دینی جدوجہد جاری رکھیں گے، احرار اورختم نبوت لازم وملزوم ہیں مسلمانوں کے ایمانوں کی حفاظت، عقیدہ ختم نبوت کی تبلیغ اورغیر مسلموں کو اسلام کی دعوت احر ار کا نصب العین ہے۔ تقریب میں شاعراسلام مفتی سعید ارشد الحسینی عبدالستار حنفی ودیگر شعراء کرام نے انقلابی نظمیں اورترانے پیش کئے۔ تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی چودھری آصف مجید، علامہ عبدالرؤف ربانی، مولانا قاضی شفیق الرحمن، قاری ظفر اقبال شریف، قاضی خلیل الرحمن، چودھری بشارت علی احرار، مولوی فقیر اللہ رحمانی، سید ناصر ہاشمی، حافظ علی احمد احرار، حافظ محمد صدیق، قاری شاہد بلوچ، حافظ محمد زبیرکمبوہ، مولوی کریم اللہ لولائی، سید ابراہیم شاہ، سید ساجد علی شاہ، حافظ محمد عاصم کمبوہ، حافظ عاصم بلوچ، محمد مغیرہ رحیمی، محمد مغیرہ صدیقی، چودھری محمد ارشد، ملک سیف اللہ، ملک سلطان اعوان، حافظ شبیر اعوان، مولوی قادربخش احرار و دیگر کثیر تعدادمیں کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.