تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دینی مدارس پر حکومتی و سرکاری کنٹرول کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ مارچ 1953ءکی تحریک ختم نبوت کے دس ہزار شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئندہ مارچ میں ملک بھر میں شہداءختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیاجائےگا،اور چونکہ پانچ چھ مارچ 1953ءکو لاہورمیں سب سے زیادہ گولی چلی تھی اورمارشل لاءکا جبر بھی سب سے پہلے تحریک ختم نبوت پر آزمایاگیاتھااس نسبت سے چھ مارچ 2020ءجمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم شہداءختم نبوت منایاجائےگا ۔جبکہ لاہورمیں پندرہ مارچ کو شہد اءختم نبوت کانفرنس مرکزی دفتر میں منعقد ہوگی لاہورکے چار روزہ تنظیمی دورے سے چیچہ وطنی واپسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی وسیاسی صورتحال کے حوالے سے غور خوض کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے انیس جنوری اتوار کو نوبجے صبح داربنی ہاشم ملتان میں مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس امیر احرار سید عطاءالمہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں تحریک ختم نبوت کی ملکی وبین الاقوامی سطح پر تازہ صورتحال کا جائز ہ لیاجائےگا اور قادیانی سرگرمیوں کے سد باب کے لیے لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔عبداللطیف خالد چیمہ نے سرکاری امدادووظائف مستردکرنے اور کسی سرکاری چال میں نہ آنے کے وفاق المدارس العربیہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی مدارس پر حکومتی وسرکاری کنٹرول کو کسی صور ت قبول نہیں کیا جاسکتااورنہ ہی مدارس کی خودمختاری کو مجروح ہونے دیاجائے گا ۔رابطہ مدارس الاحرارپاکستان کے مسئول
سید عطاءالمنان بخاری نے کہاہے کہ دینی مدارس کےخلاف ملکی وعالمی سطح پرہونے والی سازشوں کا حقیقی ادراک ضروری ہے اور اس حوالے سے محسوس ہورہاہے کہ وفاق المدارس العربیہ کی قیادت نے حقیقی صورتحال کا ادراک کرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ تنظیمات مدارس دینیہ صورتحال سے نمٹنے اورملک بھرمیں پھیلے ہوئے اہل مدارس کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوجائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.