تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دینی مدارس اوردینی اداروں کو سرکاری تحویل میں لینا امریکی واستعماری ایجنڈاہے: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دینی مدارس اوردینی اداروں کو سرکاری تحویل میں لینا امریکی واستعماری ایجنڈاہے اورموجودہ حکومت اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سابقہ حکومتوں پر سبقت لے جارہی ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ریاستی نظام میں قرآن وسنت اورفقہی تعلیم پہلے ہی موجودنہیں جبکہ مدارس کو سرکاری تحویل میں لے کر اصل میں قرآنی ودینی تعلیم کو معاشرے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں کچھ مدارس کو سرکاری تحویل میں لیاگیااورپھروہ آہستہ آہستہ ختم ہوگئے یا بند کردیئے گئے اس تجربے کو دوبارہ دہرانے کا مقصد سوائے اس کے اورکچھ نہیں کہ دینی تعلیم کو معاشرے سے کھرچ کھرچ کر باہرنکال دیاجائے ،انہوںنے تنظیمات مدارس دینیہ سے درخواست کی کہ وہ صورت حال کے پیش نظر مناسب اقدامات کرے ۔علاوہ ازیں انہوںنے نیوزی لینڈ میں دومساجد پرحملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غیرمسلم ممالک میں مسلمان اقلیت کسی طور پر محفوظ نہیں ہے عالمی اداروں کو اس انسانیت سوز واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.