تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دینی اجتماعات ہدایت کا ذریعہ ہیں،وطن عزیز میں اجتماعات کا پے در پے ہونا خیر کے پھیلاؤ کاباعث ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دینی اجتماعات ہدایت کا ذریعہ ہیں،وطن عزیز میں اجتماعات کا پے در پے ہونا خیر کے پھیلاؤ کاباعث ہے۔امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، نائب امیرپروفیسر خالد شبیر احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،سید عطاء المنان شاہ بخاری اور دیگر احرار رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 11،12ربیع الاوّل مسجد احرار چناب نگر میں اجتماع ہوا اور پھراسی تسلسل کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجتماع28،29اکتوبر کو ہوا اورپھر جھنگ نقشبندی اجتماع اور آج سے رائیونڈ کا اجتماع شروع ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دینی اجتماعات وطن عزیز میں خیر و برکات کا باعث بنیں گے ان میں شرکت مسلمانوں کے ایمان کی تازگی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع کے لیے لوگوں کے قافلوں کو آتا دیکھ کر پورے ملک میں دین کی فضاء سی بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں اجتماعاتِ حج و عمرہ کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا اجتماع رائیونڈ میں ہوتا ہے جس میں شرکت کو ہر مسلمان اپنے لیے خیر کا باعث سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہوتا ہے، ان بوریاں نشینوں کے لیے روڈز کو خالی کروانا اور شرکاء کو عزت کے ساتھ اجتماع گاہ تک پہچانا حکومتی انتظامیہ کا خوش آئند عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.