تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

خلفاء راشدین اور اہل بیت اطہار کے ایام کو سرکاری سطح پر بطور تقریبات صرف آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں منایاجانا چاہیے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران کو خلفاء راشدین و اہل بیت اطہار کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے متفقہ طورپر قرار داد منظور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، اور دیگر احرار کے مرکزی رہنماؤں نے آزادکشمیر اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلفاء راشدین اور اہل بیت اطہار کے ایام کو سرکاری سطح پر بطور تقریبات صرف آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں منایاجانا چاہیے۔انہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کے اس عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ان کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ان کے ایام کو بطور تقریبات سرکاری سطح پر منانے میں ہماری آنے والی نسلوں میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی اہمیت و فضیلت اجاگر ہو گی۔احرار کے مرکزی رہنماؤں نے اس قرار دادکی منظوری پر جے یو آئی آزاد کشمیر کی انتھک محنت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے اکابرین نے اس عمل کا آغاز کیا ہے انشاء اللہ پورے پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں اور آخر میں قومی اسمبلی میں اس قرار داد کو پیش کرنے اور منظور کروانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.