لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے سید ہ فاطمۃ الزہرؓا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سیدۃ فاطمہؓ پیارے آقاﷺ کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بیٹی تھیں اور وہ اخلاق وعادات میں پیارے آقاﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھی، پیارے آقاﷺ جب بھی سفر پر جاتے تو آخر میں حضرت فاطمہ سے ملاقات کیا کرتے تھے لیکن جب سفر سے واپسی ہوتی تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ کے پاس آتے۔ انہوں نے کہا کہ سیدۃ فاطمہ دنیا کی وہ خوش قسمت خاتون ہیں جن کے آنے پر نبیوں اور رسولوں کے سردار کھڑے ہو جایا کرتے تھے اور جن کو آقاﷺ نے جنت کی خواتین کی سردار ہونے کی بشارت دی ان کی سیرت مسلمان عورتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر نئی نسل کی پرورش کرنے سے معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔