تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کی روشنی میں متعینہ حیثیت کا پابند بنائیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قرآنی والہامی تعلیمات انسانیت کی فلاح کی ضمانت دیتی ہیں ان کے بغیر انسانی تعلیمات دنیاوآخرت کی تباہی اپنے ساتھ لیئے ہوئے ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مساجد ،دینی مدارس اور دینی تحریکوں کے خلاف امریکی واستعماری پراپیگنڈا سراسرجھوٹ پر مبنی ہے ،دینی ادارے دراصل خیر کے چشمے ہیں اسلامی تعلیمات کے پھیلاﺅ سے عالم کفر گھبرایاہواہے جبکہ پاکستانی حکمران اورسیاستدان استعماری قوتوں کے نمائندے بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت 295سی کیخلاف ہونے والی سازشوں کاادراک کرے اور قادیانیت نوازی ترک کرکے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو پرموٹ کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم سب کچھ برداشت کرلے گی لیکن تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،انہوںنے کہاکہ تحریک مقدس ختم نبوت مارچ 1953ءکے شہداءکے خون کا صدقہ ہے کہ قادیانی آئینی ودستوری طور پر غیر مسلم اقلیت قرارپائے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین پر عمل درآمد نہیں کروارہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ آئین وقانون کی روشنی میں قادیانیوں کو ان کی متعینہ حیثیت کاپابند بنایاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.