تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رکنیت سازی کی جائے گی: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی زیرنگرانی دفتر احرار لاہور میں منعقد ہوا جس میں مجلس احرار اسلام کی تنظیمی کمیٹی کے ارکان سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف اورمولانا محمد اکمل نے شرکت کی تمام ارکان نے اس امر سے اتفاق کیا کہ تنظیم سازی کے عمل کوملک گیر بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے اورملک بھر میں آئندہ تنظیمی انتخابات سے پہلے اس عمل کو مکمل کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ خدمت خلق کا احیاء کر کے اس شعبے کو منظم کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، بلتستان اورگلگت میں جماعتی نظم کو مربوط کیا جائے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے لاہور سے ملتان جاتے ہوئے کمالیہ میں حاجی عبدالکریم قمر اور چیچہ وطنی کے زونل احرار آفس میں جماعت کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور جماعتی و تنظیمی امور پر صلاح مشورے کئے۔سید محمد کفیل بخاری نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں پھیلی ہوئی بد امنی کا واحد علاج قرآنی وآسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 29دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار پورے جوس و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور جگہ جگہ پرچم کشائی کی تقریبات ہونگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.