تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحفظ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد ہماراآئینی وقا نونی حق ہے.سید کفیل بخاری, ہم اپنےسیاسی مخالفوں کوبھی عزت کی نگاہ سےدیکھتے ہیں.ڈاکٹرعمرفاروق

راولپنڈی/ ایبٹ آباد (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مر کزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ اسلام ہی دین کامل ہے جو پوری قوت کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے ۔    انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا جو سلسلہ ’’صفہ‘‘ سے شروع ہوا ،وہ قیامت تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی تہذیب و تمدن کی بقا میں دینی مدارس کا کردار بہت اہم ہے ۔کفیل بخاری نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی و قا نونی حق ہے ، اور اسے جاری رکھا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ قادیانی یہود و نصاریٰ کی دوستی چھوڑ کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے جھنڈے تلے آ جائیں اور ہما رے بھائی بن جائیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد (واہ کینٹ) اور جامع مسجد امیر معا ویہ ( حویلیاں ضلع ایبٹ آباد)میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مجلس احرار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمر فا روق نے کہا کہ تما م مذہبی جما عتیں ہما ری فطری حلیف ہیں جبکہ ہم اپنے سیاسی مخالفوں کوبھی عزت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی مجلس احرار کا نصب العین ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.