تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان، عوام کا جینا محال ہوچکا: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے حالیہ  بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب جب کہ مہنگائی میں اور زیادہ اضافہ عوام کا جینا محال کر دے گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹرضیاء الحق قمر اور دیگر رہنماؤں نے مرکزی دفتر احرار سے جاری اپنے بیان میں کیا مہنگائی کی وجہ سے اشیائے خرد و نوش غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں، آٹا، گھی، چینی، چاول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں عوام کو غربت، مہنگائی، بے روز گاری، بھوک و افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا عوام خود کشیوں پر مجبوراور ظالم غریب کش حکمرانوں کو بددعائے دینے لگے ہیں سلیکٹڈ حکمران ملک اور قوم کے لیے عذاب بن چکے ہیں ایسے ظالم حکمرانوں سے نجات ہی تمام ملکی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام پر ترس کھاتے ہوئے قاتل مہنگائی کو کنٹرول کریں اور عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.