تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دنیی مدارس کےخلاف نیا راؤنڈ شروع ہو رہا ہے:عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ نئے عالمی معاہدات کے تحت پاکستان میں دینی مدارس کیخلاف گھیر اتنگ کرنے کا نیاراؤنڈشروع ہورہاہے۔ایف اے ٹی ایف کی طرف سے حکومت پاکستان کو 150سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے متعلق باربار اس قسم کی پالیسیزدراصل نئے قانونی اقدامات کی ابتداء ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں قرآنی تعلیمات کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ تمام مکاتب فکرکے وفاقوں کو اس قسم کے بین الاقوامی دباؤ کی گہرائی پر سنجیدگی سے غور کرکے مشترکہ لائحہ عمل کی طرف آنا چاہیے تاکہ دینی مدارس قانون کے مطابق آزادانہ ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.