تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ستمبر میں عشرہ ختم نبوت کی تقریبات ہوں گی: سید محمد کفیل بخاری

چیچہ وطنی (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے بعد ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ختم نبوت کے محاذ کی سرگرمیوں کو تیز کردیا جائے گا اور 7ستمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائے گا جبکہ یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایا جائے گا، یہ فیصلے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں چیچہ وطنی میں منعقدہ ایک غیر رسمی اجلاس میں کئے گئے، جس میں مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمد سرفراز معاویہ، محمد آصف چیمہ، رانا قمر الاسلام اور دیگر نے شرکت کی، سید محمد کفیل بخاری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور امتناع قادیانیت ایکٹ جیسے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہاجس کی وجہ سے لا قانونیت جنم لیتی ہے، اور کشیدگی پیدا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض بنتاہے کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں،مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 6 ستمبر اتوار کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے،جس میں تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورحال کے علاوہ ملک کی عمومی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف آئی اے میں قادیانی افسران کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ قادیانیوں اور دین دشمن عناصر کو سوشل میڈیا پر خلاف قانون سرگرمیوں کی وجہ سے سزا سے بچایا جاسکے، علاوہ ازیں سید محمد کفیل بخاری نے چک نمبر113 12- ایل میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ محمد معاویہ راشد کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، بعدازاں انہوں نے مدرسہ عزیزالعلوم غفور ٹاون چیچہ وطنی میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست حضرت پیر جی عبدالجلیل کے فرزند پیر جی خلیل الرحمان کے انتقال پر تعزیت کی اور چک نمبر181 9- ایل میں قاری شبیراحمد کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعدمسجد فاروق اعظم سکیم نمبر 3 ساہیوال میں انٹرنیشنل ختم نبوت مو منٹ کے ضلعی امیر قاری منظوراحمد طاہر کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی وہ ساہیوال میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء چودھری ضیاءالحق کی رہایش گاہ پر گئے اور اور ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی، انہوں نے آبپارہ ٹاون ساہیوال میں قاری سعید ابن شہید کی میزبانی میں ختم نبوت سنٹر کا بھی دورہ کیا اور سنٹر کی کارگردگی کو سراہا مختلف مقامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے بچنے کے لیے ہمیں توبہ استغفار اور رجوع الہ اللہ کی طرف آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وصدقات و خیرات کوبڑھانا چاہیے اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اور اپوزیشن مفادات کی سیاست کر رہے ہیں جس میں عوام الناس کی خیر خواہی نظر نہیں آرہی، انہوں نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد 7 ستمبر 1974 ء کو بھٹو مرحوم کے دور اقتدار میں قومی اسمبلی کے فلور پر لاہوری وقادیانی مرزایؤں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا اس تاریخی فیصلے کی یاد میں تمام مکاتب فکر کے زیر اہتمام 7 ستمبر کو ملک کے طول عرض میں یوم ختم نبوت اہتمام کے ساتھ منایا جائے گا، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل؛ کی ہے کہ وہ بھی7 ستمبر کو یوم ختم نبوت شان شوکت کے ساتھ منانے کا اعلان کریں ور اپنی دنیا اور آخرت سنوارلیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.