تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اہم عہدوں پر قادیانی قبول نہیں، یہ طبقہ آئین کا غدار ہے: سید عطاء اللہ شاہ ثالث

ملتان (پ ر) تحفظ ختم نبوت، صحابہ و اہل بیت اور دفاع پاکستان لازم و ملزوم ہیں، منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے،اعلی عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عطاءاللہ ثالث بخاری نے جامع مسجد بخاری، مولانا سید عطاءالمنان بخاری نے جامع مسجد ختم نبوت، مولانا محمد اکمل نے جامع مسجد رحمتہ للعالمین، مولانا اللہ بخش احرار نے جامع مسجد نورالاسلام، مفتی محمد قاسم احرار نے جامع مسجد سیدنا امیر معاویہ، مولانا قاری محمد ابوبکر احرار نے جامع مسجد سیدنا امیر حمزہ میں (بسلسلہ دعوت 43 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر) اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور دینی فریضہ ہے۔ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہو کر میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ایک سازش کے تحت 1973ء کا دستور ختم کرا کر خود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ تخریب کاری کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیئے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے یہود و ہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.