تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اکابر احرار کے ورثے کو سنبھالتے ہوئے کارکن ختم نبوت کے دفاع کے لئے سرگرم ہوجائیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ قادیانیوں کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی تعاقب بھی اشد ضروری ہے اور تحریک ختم نبوت کو جدیدترین بنیادوں پر استوارکرنے کے لیے ساتھیوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے کہ وہ دامے درمے سخنے تعاون کریں اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو اپنی جان سے زیادہ عزیزرکھیں ۔وہ گزشتہ روز چیچہ وطنی کے گاﺅں 6-11Lمیں مجلس احراراسلام کے مقامی رہنما محمد عابد کے بھائی محمد عامر کی دعوت ولیمہ کے بعد رفقاءاحرار سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے کارکنوں کو 28فروری کو چیچہ وطنی میں ہونے والے احرارورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ اکابر کے ورثے کو سنبھالنے والے بن جائیں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو اپنے اپنے علاقوں میں منظم کریں ۔انہوں نے کارکنوں کو یہ بھی کہاکہ اپنے گاﺅں اور علاقوں میں قادیانیوں تک دعوت اسلام پہنچائیں اور مرزاغلام احمدقادیانی کی تحریریں بے نقاب کریں۔بعدازاں عبداللطیف خالدچیمہ اور مولانا محمدسرفرازمعاویہ نے 8-11Lکادورہ کیا اور قاری زاہد محمود کو چیچہ وطنی میں احرارورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ۔یاد رہے کہ مجلس احراراسلام نے تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ءکے دس ہزار شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 6مارچ جمعة المبارک کو”یوم شہد اءختم نبوت“منانے کا اعلان کررکھاہے اور اس کے لیے احراررہنما اور مبلغین ختم نبوت مختلف مقامات پر مہم بنارہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.