تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے: میاں محمد اویس

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، ملک محمد یوسف،لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری عبدالعزیز یوسف اور دیگر احرار رہنماؤں نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ریاست اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے حکمران بیان بازی سے آگے نکل کر عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ میاں محمد اویس نے کہا کہ کچھ مہنگائی حکمرانوں کی طرف سے ہے اور باقی مافیاز نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے۔ قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ حکومت کی کوئی مؤثر حکمت عملی دکھائی نہیں دے رہی جس سے اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کنٹرول ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بات کرتی تھی اور اب جب کہ اقتدار پر ان کا قبضہ ہے تو مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات آسمان سے باتیں کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور حکمرانوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جن قابو کرنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے آخر یہ کب تک چلے گااور کہاں تک چلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.