تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قادیانیوں کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست ایک نیا بحران پیدا کرنے والی بات ہے اور یہ لوگ نامعلوم اشاروں پر حرکتیں کر رہے ہیں۔ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیئر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس صورت حال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ درخواست دائر کرنے کے بعد عدالت نے جو سوال اٹھائے ہیں وہ قابل توجہ ہیں، کہ’’ قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے پر کسی کو شک نہیں، کس قانون کے تحت ہر اقلیت کو کمیشن میں شامل کرنا ضروری ہے اور کابینہ کے فیصلے میں غلطی کیا ہے‘‘۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے کس نوٹیفکیشن کو چیلنج کرکے فتنہ قادیانیت کو بچایا جارہا ہے۔ درخواست گزار کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے کو بچانے والے خود ڈوب گئے یہ بچارے قادیانیت کو کیا بچائیں گے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار نے کہا ہے کہ قادیانیت نے ہر محاذ پر شکست کھائی ہے۔ وہ اس صورتحال میں عدالتی محاذ پر بھی شکست سے دو چار ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.