آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کی مسلمانوں سے شادی پر پابندی کی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے: قائد احرار سید عطاء المھیمن بخاری

لاہور (پ ر)تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کی مسلمانوں کے ساتھ شادیاں روکنے کی قرار داد منظور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کااجماعی عقیدہ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ مسلمانوں کی شادیاں نہیں ہوسکتیں اور اس قرار داد کی منظوری کو تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،میا ں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اس فیصلے نے پاکستان کے تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا ہے۔ان رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی قرار داد قومی اسمبلی میں بھی پیش ہونی چاہیے تاکہ دنیا کو پتہ چل جائے کہ مسلمانوں کا قادیانیوں کے ساتھ مذہبی،معاشرتی اورکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.