تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلمان ممالک کے ساتھ مل کرعالمی استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا: چودھری اشرف

مجلس احباب چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس چودھری محمداشرف نائب امیر مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں احباب نے گفتگو کرتے ہوئے ،حکومت پاکستان کی ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف بھر پور مہم چلانے اور وزیر اعظم عمران خان کی اس موقع پر گفتگو کرنے کو سراہا اور اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھا نے اور پوری ملت اسلامیہ کو جگانے کے لیے او آئی سی کو متحرک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا،احباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان تمام مسلمان ملکوں کے ساتھ مل کر یہودی لابی اور صہیونی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا اور آئندہ کے لیے ایسے خاکوں کی اشاعت کا سدباب کرنا ہو گا ،علاوہ ازیں مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم محمد قاسم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور اقتدار میں 7 ۔ ستمبر 1974 ء کو پارلیمنٹ میں لاہوری اور قادیانی مرزائیوں کو اقلیت قرار دئیے جانے کے تاریخی فیصلے کے حوالہ سے مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام عشرۂ ختم نبوت آج جمعہ سے شروع ہو رہاہے جس کے تحت پورے ملک میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔اجلاس میں محمد صفدر چودھری ، قاضی عبدالقدیر ،شاہد حمید ،حافظ جاوید اقبال ، قاری محمد قاسم ،ماسٹر ظہور اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.