تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہدائے ختم نبوت کی یاد میں 19 مارچ کو پریس کلب لاہور میں ختم نبوت سیمینار منعقد ہوگا: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر )تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ 1953 کے دس ہزار شہدا ء کی یاد میں مارچ کے مہینے میں شہدا ء ختم نبوت کانفرنسز ،سیمینارز اور اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ 1953 میں تمام مکاتب فکر پر مشتمل مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے مطالبات اس وقت کی حکومت نے تسلیم کرنے کی بجائے ہزاروں فرزندان توحید پر گولیاں چلائیں اور لاہور کا مال روڈ لہو لہان کردیا گیا ۔ انہیں شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے 31مارچ تک ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما شرکت و خطا ب کریں گے ۔ یاد رہے کہ 6,5مارچ 1953کو لاہو رمیں سب سے زیادہ گولی چلی تھی اسی مناسبت سے 5اور 6مارچ کو دفاترِ احرارو ختم نبوت میں دعائیہ اجتماعات بھی ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ 19مارچ کو 2بجے دن لاہور پریس کلب میں ختم نبوت سیمینار منعقد ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے سر کردہ رہنما شرکت و خطاب کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.