تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سانحہ مستونگ اورسانحہ بنوں کی مذمت دہشتگردی کرنے والے مسلمان توکجاانسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں: سیدعطاء المہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سیدعطاء المہیمن بخاری نے سانحہ مستونگ اورسانحہ بنوں پرانتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اندوہناک واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہشتگردی کرنے والے مسلمان توکجاانسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کرے الیکشن خیریت سے گزرجائے ہمیں تو کوئی صورت حال اچھی نظر نہیںآرہی ،نوازشریف اوردیگر کوسزائیں اورن لیگی قیادت پردہشت گردی کے مقدموں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اورسیاستدانوں کواس سے عبرت پکڑنی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جوکل دہشتگردی کے مقدمے بناتے یابنواتے تھے آج خود اسی قسم کے مقدموں کا شکارہورہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مکافات عمل ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ختم نبوت والے حلف نامے میں صرف مسلم لیگ نہیں تحریک انصاف بھی برابرکی شریک ہے اوریہ سب کچھ پوری طرح عیاں ہوچکاہے کہ سیاسی قیادت نے اس مسئلے پرصریحاً ظلم کیا۔انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ختم نبوت کے حوالے سے حالیہ فیصلے کیخلاف نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر کااعلان کہ’’ ہم اپرکورٹ میں اپیل کریں گے ‘‘عقیدہ ختم نبوت سے غداری کے مترادف ہے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے فیصل آباد میں تنظیم اسلامی کے زیراہتمام’’ ختم نبوت اورقرآن کریم‘‘کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی ایک سوآیات مبارکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرنبوت ختم ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کانظام نافذہوگا تووطن عزیز دہشتگردی سے پاک ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے عبوری دور میں بھی قادیانیوں کونوازاجارہاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.