تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بی بی سی کی قادیانیوں کے حق میں ریورٹ کو مسترد کرتے ہیں: عبد اللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو)پرقادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے حوالے سے شائع ہونے والے تجزیہ کار محمد حنیف کی ایک رپورٹ کے مندرجات کوحالات ووا قعات اور کوائف کے برعکس قراردیاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اس رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی نے برملا کہاتھاکہ ’’میں پہلے احمدی ہوں پھر پاکستانی‘‘اور انہوں نے اسی لیے پاکستان چھوڑاتھا اور ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی طرف سے ایک سائنس کانفرنس میںیہ کہہ کر شرکت سے انکار کردیاتھاکہ’’میں ایسے لعنتی ملک پر قدم نہیں رکھنا چاہتاجہاں کی قومی اسمبلی نے احمدیوں کو غیر مسلم قراردیاہو ‘‘۔عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ سابق بیوروکریٹ اورممتاز صحافی زاہد ملک نے ’’ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اسلامی بم ‘‘نامی کتاب میں حوالے کے ساتھ درج کیا ہے کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام آنجہانی نے پاکستان کے ایٹمی رازامریکہ کو فراہم کیے تھے اور پاکستانی ایٹم بم کاماڈل بھی امریکہ کو دیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ اسی بنا پر نیو کلیئر ایٹمی پروگرام کے بانی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی ہونے والی سازشوں میں قادیانی لابی نے اہم کردار اداکیاجو تاریخ کے ریکارڈ میں موجود ہے اور زندہ موجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے دریافت بھی کیا جاسکتاہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے بی بی سی اردو پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ بی بی سی اردو جیسے مشہور ادارہ کواس قسم کی رپورٹس شائع کرتے ہوئے اپنی ساکھ اور غیر جانبداری دونوں کو مجروح کرنے کاسبب بنتاہے جوکسی طرح بھی قرین قیاس نہیں ہے ،انہوں نے ملکی وعالمی پریس خصوصاً بی بی سی اردو سے در خواست کی ہے کہ وہ اس قسم کے مسائل میں اسلامیان پاکستان کے ایمان وعقیدے ،جذبات اور آئین پاکستان اور حقائق کو ملحوظ خاطر رکھیں تو ان کی مہربانی ہوگی ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.