تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں نے آج تک پاکستان کو قبول نہیں کیا: قاری محمد قاسم

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم نے کہا ہے کہ اسلام آفاقی نظام ہے جو ہمارے ہرمعاملے میں رہنمائی کرتا ہے ،آقا دوجہاں ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے نمونہ ہے آج ہر بندہ پریشان دکھائی دیتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میں دوجہانوں میں کامیاب بھی ہوجاؤں لیکن سیرت طیبہ پر عمل پیرا نہیں ہے تو ایسا شخص کسی طورپر بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔آقا دوجہاں ﷺ آخری نبی ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی سیرت کا ہر گوشہ کامل اکمل اور محفوظ رکھا ہے اسی سے روشنی حاصل کرکے ہم دنیا وآخرت کے اندھیرے ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ قادیانیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کی وکالت کرتے ہیں وہ قادیانی امریکہ اسرائیل اور بھارتی گٹھ جوڑ دیکھ لیں انہوں نے کہا کہ اس گروہ نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہر موقعے پر غداری کی ،حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی قادیانی سازش ہے سیکورٹی فورسز کو چاہئے کہ گزشتہ دنوں کالعدم قوم پرست تنظیم سے قادیانیوں کی وابستگی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کے ضمن میں انویسٹی گیشن کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *