تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یاد گار تحریر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ | مولانا محمد فیاض خان سواتی

مولانا محمد فیاض خان سواتی

امیرِ شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے آخری اور چھوٹے صاحبزادے پیر جی حافظ سید عطاء المہیمن شاہ بخاری بھی آج رحلت فرما گئے ہیں۔انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔
ہم ان کی وفات حسرتِ آیات پر ان کے جملہ خاندان، جماعت اور متعلقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ مولیٰ کریم ان کی جملہ دینی و ملی خدمات اور مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین بحرمۃ سید الاولین و الآخرین۔سنہ ۲۰۰۵ء میں جامعہ نصرۃ العلوم میں آمد کے موقع پر انہوں نے بندہ فقیر کو مندرجہ ذیل تحریر عنایت فرمائی تھی:

(1) سیدنا حسین رضی اﷲ عنہ ایمانیات کا حصہ ہیں۔ ان کی اہانت ایمان سے خروج کا سبب ہوسکتی ہے۔
(2)یزید ایمانیات کا حصہ نہیں ہے۔ اس کا تعلق تاریخ سے ہے۔ میں اپنی تحقیق سے اس کو گالیاں نہیں دے سکتا۔ میں حضرت گنگوہی رحمۃ اﷲ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ کے مسلک پر ہوں۔ میں اس بارے میں سکوت اختیار کرتا ہوں۔ گالیاں نہیں دیتا۔ تاریخ کا باب اپنی اپنی تحقیق ہے!
فقط ابن امیر شریعت فقیر خادم احرار سید عطاء المہیمن ۲۸ جمادی الثانی ۱۴۲۶ھ مورخہ: ۶؍۷؍۲۰۰۵ء
بروز بدھ مدرسہ نصرت العلوم( گوجرانوالہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.