تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چوہدری افضل حقؒ کے افکار پر عمل کر کے ملک پاکستان ترقی کر سکتا ہے. میاں محمد اویس ,ثاقب افتخار

لاہور (پ ر) بر صغیر کی جدوجہدِ آزادی کے عظیم رہنما ،صاحبِ طرز ادیب اور مفکر احرار چوہدری افضل حقؒ کے 64ویں یوم وفات پر ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن میں ان کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔جس کی صدارت مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے کہا کہ چوہدری افضل حقؒ کے افکار پر عمل کر کے ملک پاکستان ترقی کر سکتا ہے اوران کی وضع کردہ عدم تشدد کی پالیسی پر عمل کیا جائے تویہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری افضل حق مجلس احرار کے بانی تھے،جنہوں نے تحریک خلافت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔تحریک طلباء اسلام لاہور کے صدر چوہدری ثاقب افتخار نے کہا کہ مجلس احرار نے چوہدری افضل حق کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر ،تحریک ختم نبوت اورتحریک فوجی بھرتی بائیکاٹ جیسے انقلابی معرکوں کو فاتحانہ انداز میں سر کیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری افضل حقؒ نے خود ساری زندگی فاقہ کشی میں گزار دی لیکن اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہ کیا۔اجلاس میں قاری محمدیوسف احرار ،ڈاکٹر ضیاالحق،قاری محمد قاسم ،حافظ محمد عثمان ،حافظ صفوان احرار،حافظ سفیان اویس،اسد جہانگیر،عباس علمدار اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرچوہدری افضل حق کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.