تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چناب نگر سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر : مولانا ضیاء اللہ ہاشمی

لاہور( )مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام 12-11ربیع الاول (10-9نومبر)ہفتہ،اتوار کو چناب نگر کے پہلے اسلامی مرکز”جامع مسجد احرار“میں قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی سرپر ستی اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا عزیز احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والی دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے ناظم اجتماع حافظ ضیاء اللہ ہاشمی نے کہاہے کہ کانفرنس کے جملہ انتظامات کو تیزی سے مکمل کیاجارہاہے اور کانفرنس ان شاء اللہ پہلے سے زیادہ دو رس نتائج کی حامل ہوگی۔چناب نگر میں مولانا محمد مغیرہ،مولانا محمودالحسن، مولانا تنویرالحسن احرار،مولانا محمد سرفراز معاویہ،مولانا وقاص حیدر،مولاناسرفراز چنیوٹی،مولانا عتیق الرحمن علوی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ضیاء اللہ ہاشمی نے کہاکہ 8نومبر کو ضلع چنیوٹ کی مساجد میں مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنمااور مبلغین ختم نبوت اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطاب کریں گے اورکانفرنس کی اہمیت وضرورت اورایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔بتایاگیاہے کہ کانفرنس میں ملک بھر سے فرزندان اسلام قافلوں کی شکل میں شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.