تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پوری قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر رہنماؤں نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،اندرونی وبیرونی دشمن پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرکے قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے ان شاء اللہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں قادیانی عناصر کے ہاتھ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا گزشتہ دنوں قادیانیوں اور کالعدم قوم پرست تنظیموں کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کے ضمن میں اس دھماکے کی تفتیش کی جائے اور اس میں ملوث گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں مودی اور قادیانی سربراہ شریف عودے کی ملاقات یہ ثابت کرتی ہے کہ قادیانی گروہ انڈیا کا ایجنٹ اور پاکستان کا دشمن ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ انڈیا اسرائیل کی اتحادی مثلث دنیا میں امن کے لئے خطرات پیدا کرکے بدامنی کا راج پیدا کر نا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رجوع الی اللہ سے ہی ہم اپنے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.