تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پاکستان کے دستور اور آئین کی بالادستی قائم ہونی چاہیے: سید محمد کفیل بخاری

نتائج اللہ کے سپرد کر کے داعی کا کام حق دعوت کو حق طریقے سے پہنچانا ہے، مصائب سے گھبرا کر راہ حق سے فرار اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید محمد کفیل بخاری نے مجلس احرار اسلام جنوبی پنجاب کے ذمہ داران کے سالانہ تین روزہ تربیتی کنونشن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دستور اور آئین کی بالادستی قائم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے اسلامی تشخص اور مقدس قوانین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جتنا مجھے ستایا اور پریشان کیا گیا اتنا کسی کو بھی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ راستے کی مشکلات دیکھ کر مشن نہیں چھوڑا جا سکتا، مجلس احرار اسلام مقدس قوانین کے تحفظ کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.