تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پاک ایران تنازعہ میں قومی سلامتی کمیٹی مثبت کردار ادا کرے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانا عسکری اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ایران نے ہمیشہ اسلامی قوتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان اور ایران تنازع کی آڑ میں یہودی لابیوں کووطن عزیز کا امن خراب کرنے کی ہزگز اجازت نہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے اپنے اپنے خطبات جمعۃ المبارک اور بیانات میں کیا۔ قائد حرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، حاجی عبدالکریم قمر، سید عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری صفوان یوسف اوردیگر احرار رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایران تنازعہ میں قومی سلامتی کمیٹی اپنا مثبت کردار ادا کرے اور وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی وضع کرے۔ قائدین احرار نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہمارا ووٹ اسی امید وار کے لیے ہوگا جو حضور خاتم النبیینﷺ کی ختم نبوت اور اصحاب محمدﷺ کے دفاع کے لیے اپنے آپ کو پیش کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.