تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کے گھٹنے چھوئیں یا قدموں پرگریں تحریک ختم نبو ت کسی طور پربھی متاثرنہیں ہوگی: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس بریفنگ میں بتایاہے کہ 9مارچ کوایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ’’امیرشریعت کانفرنس‘‘میں شرکت وخطاب کے لئے مختلف دینی جماعتوں اورمختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج پھر ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کی ضرورت ہے جوعالمی جبر اور عالمی سامراج کے خلاف بیداری پیداکرکے رائے عامہ کومنظم کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک مقدس ختم نبوت مارچ1953ء کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مارچ کے پورے مہینے میں مختلف شہروں میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کاانعقاد کیاجائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بڑی شخصیت کے گھٹنے چھوئیںیا قدموں پرگریں تحریک ختم نبو ت کسی طور پربھی متاثرنہیں ہوگی اوراپنے اہداف کی طرف آگے بڑھتی رہے گی ،انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت کوسیاسی آلائشوں سے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اوراس کا ماضی سیاسی آلائشوں سے پاک ہے بلکہ ہم نے تو اپنی سیاست کو عقیدہ ختم نبوت پر قربان کررکھاہے ،انہوں نے کہاکہ اقتدار میں بیٹھے حکمران ختم نبوت کے خلاف سا زشوں کوروکنے میں ناکام نظرآرہے ہیں ان تمام مشکلات کے باوجود یہ مقدس مشن جودراصل جناب نبی کریمﷺ کے منصب رسالت کاتحفظ ہے ،یہ امت مسلمہ کی شہ رگ ہے اس پرکسی قسم کی بارگینیگ یاجھول نہ پہلے برداشت کی ہے اور نہ اب کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کومنظرعام پرلاکر ان کے تمام ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت بیان بازی کررہی ہے لیکن سفارت کاری نہیں کررہی ۔انہوں نے کہاکہ انڈیادہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کاخون بہارہاہے جوبالآخررنگ لاکررہے گااورظلم کی طویل رات ختم ہوجا ئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.