تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نئی عالمی صف بندیاں، مذہبی طبقات بین الاقوامی حالات کے پیش نظر نئی پالیسی وضع کریں: طہٰ قریشی

چیچہ وطنی (پ ر)تحریک ختم نبوت کے عالمی رہنماء، برٹش ایمپائر کے ممبر اور مشہور تھنک ٹینک جناب طہٰ قریشی (لندن) نے کہاہے کہ عالمی سطح پر نئی صف بندی ہو چکی ہے، مذہبی قوتوں کو بین الاقوامی حالات و واقعات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنا راستہ بنانے کی ضرورت ہے اور قادیانیوں نے سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کس طرح توہین کی ہے، اِس کو آج کی دنیا میں اُجاگر کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے،طہٰ قریشی جو آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں۔ مجلس احراراسلام کے زونل آفس جامع مسجد چیچہ وطنی میں اپنے اعزاز میں دی گئی عصرانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ مجلس احراراسلام کی برپا کردہ تحریک ختم نبوت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور آج کا ماحول ہم سے متقاضی ہے کہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے پرامن جدوجہد کو ترتیب دیں اور استعماری ایجنڈے اور قادیانی سازشوں کے جال کو سمجھ کر رد کریں۔ طہٰ قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد پر پڑنے والی گرد و غبار کو ہم بین الاقوامی سطح پر صاف کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم اور اکابر احرار و ختم نبوت کی لازوال جدوجہد سے جوماحول اور مراکز بنے آج اُس کا پھل ہم کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کی اشاعت و اظہار کے لیے ہمیں کسی صورت معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اعتماد کے ساتھ دین حق کے پیغام کو آگے پہنچانے والے بن جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کو نہ ماننے والے آئینی تحفظ کا مطالبہ نہیں کر سکتے جیسے کہ قادیانی کمیونٹی ہے، انہوں نے کہاکہ قانون تحفظ ناموس رسالت کو کالا قانون کہنے والے معاشرے میں اشتعال اور کشیدگی کا موجب بن رہے ہیں،ان کی زبانوں کو قانون خود لگام دے تو یہ بہتر راستہ ہے، ورنہ لوگوں کا اشتعال میں آنا فطری بات ہے،انہوں نے کہاکہ قربانیاں تو شہداء ختم نبوت اور مجاہدین ختم نبوت نے دیں، 1974 ء میں قومی اسمبلی میں بحث اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار نے کی اورقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت بھٹو مرحوم کے دور میں قرار دیا گیا، جبکہ اس پر قانون سازی صدر محمد ضیاء الحق مرحوم نے کی۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی بین الاقوامی سطح پر لابنگ کے ذریعے امت مسلمہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہمیں بھی اب نئے مورچوں پر کھڑ ا ہونا پڑے گا، استقبالیہ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد جاوید نے حاصل کی جبکہ حافظ محمد احسن دانش نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی اور نظامت کے فرائض حکیم حافظ محمد قاسم نے ادا کئے، مرد احرار شیخ عبدالغنی، اکرام الحق سرشار، پروفیسر محمود احمد، پروفیسر محمد افضل طیار، پیرجی عبدالقادر رائے پوری، چودھری عبدالرزاق ایڈووکیٹ، چودھری خادم حسین وڑائچ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد حمید، مولانا منظور احمد سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں طہٰ قریشی نے تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال پر عبداللطیف خالد چیمہ سے ضروری مشاورت کی اور بتایا کہ ختم نبوت سنٹر لندن میں نہایت مثبت بنیادوں پر کام اور سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ قادیانی اور قادیانی نواز لابیوں کا پراپیگنڈا دم توڑ رہاہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ مجلس احراراسلام عدم تشدد کی پالیسی پر معرض وجود پر آئی تھی اور آج بھی اسی پر قائم ہے، تحریک ختم نبوت کے دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں قادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کے لیے محنت کو حکمت، بصیرت اور استقامت کے ساتھ از سر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے اور ہم باہمی تعاون سے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.