تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

منکرین ختم نبوت فتنے کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی تعاقب کی بھی اشد ضرورت ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر)  منکرین ختم نبوت فتنے کے دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی تعاقب کی بھی اشد ضرورت ہے، عقیدہ ختم نبوت قرآن وحدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی تاریخ رقم ہے اور یہ تاریخ خونِ شہیداں سے لکھی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارقائد احرار حضرت مولانا سید محمد کفیل بخاری نے ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن کریم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ضروری ہے کہ دستور پاکستان کی بالادستی کو تسلیم بھی کیاجائے اور لاگوبھی! لیکن قادیانیوں نے آج تک نا تو پاکستانی آئین و دستور کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اپنی آئینی حیثیت کو مانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قادیانیوں کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بس ہم تو چاہتے ہیں کہ قادیانی یاتو حضور اقدسﷺ کی ختم نبوت کو تسلیم کرکے اسلام میں داخل ہو جائیں یا پھر اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر کے پاکستان کے ساتھ غداری چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی احکامات کو پورا کر کے ہی ہم لوگ دنیا میں امن لا سکتے ہیں اور جب تک اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا نظام خالق کی دھرتی پر نافذ نہیں کریں گے تب تک دنیا میں امن کا قیام مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر آج خون کا جو کھیل کھیلا جا رہا ہے وہ مسلط کردہ مغربی جمہوریت کا شاخسانہ ہی ہے، سیاسی انتہاء پسندی اور سیکولر انتہاء پسندی کے پیچھے دین دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں قومی اداروں اور عوام کے درمیان نفرت کو ہوا دی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیں۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم ترین ارکان نے گزشتہ روز امیر احرار سیدمحمد کفیل بخاری سے مرکزی دفتر احرار لاہور میں ملاقات کی اور جماعتی امور پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار،مرکزی شعبہ تبلیغ سے منسلک ڈاکٹر محمد آصف، پنجاب سے سیکرٹری جنرل مولانا تنویرالحسن احرار، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ بھی موجود تھے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.