تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملائشیاء میں تبلیغ کرنےوالے آٹھ قادیانیوں کی گرفتاری خوش آئند ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں آمدہ اطلاع کے مطابق ملائیشیا میں آٹھ قادیانیوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بظاہر مسلمان بن کر اسلامی تعلیمات کے لبادے میں مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات پھیلارہے تھے ،ملائیشیا کے ایک اخبار ڈیلی ایکسپریس نے kotakinabaluکی ڈیٹ لائن سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ قادیانی جماعت پر اس امر کی پابندی ہے کہ وہ مسلمانوں میں اپنے کفر کی تبلیغ نہیں کرسکتے اس بنا پرآٹھ قادیانیوں کو تبلیغ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پابندی کے باوجود ممنوعہ تبلیغ کرنے پر آٹھ قادیانیوں کی گرفتاری وہاں کے قانون کے مطابق ہوئی ہے جو خوش آئند ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود قادیانی اسلام کا ٹائٹل استعمال کرنا چھوڑ دیں اور اپنی تعلیمات کو مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات کے نام پر پہچان کرائیں تاکہ مسلمانوں کے حقوق غصب بھی نہ ہوں اور امن وامان کا مسئلہ بھی نہ بنے ۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب قادیانیت پوری طرح بے نقاب ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.