لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اور دیگر رہنماؤں نے جامعہ بنوریۃ العالمیہ سائٹ کراچی کے شیخ الحدیث اور عالم اسلام کے ممتاز دینی رہنماء حضرت مولانا مفتی نعیم کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی طویل المدت دینی و تعلیمی اور تدریسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا سفیر امن تھے اور کراچی کے مخصوص حالات میں انہوں نے بدامنی کو ختم کرنے کے لیے کارہائے نمایا سرانجام دیئے۔مولانا مرحوم نے اسلامی تعلیمات کی نشرو اشاعت کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی او روہ فرقہ واریت کے شدید مخالف تھے۔مولانا مرحوم نے عمر بھر عقید ۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جد و جہد کرنے والوں کی سر پرستی فرمائی۔مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی،محمد شفیع الرحمن احرار مولانا عبدا لغفور مظفر گڑھی اور قاری علی شیر قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا جیسی شحصیت کے چلے جانے سے ہم ایک متبحر عالم دین اورشفیق بزرگ سے محروم ہوگئے ہیں دین اور وطن سے محبت مولانا مرحوم کی گھٹی میں پڑی ہوئی تھی اور انہوں نے ہمیشہ کراچی اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا وہ نفرتوں کی سیاست کے قائل نہ تھے اور انہوں نے ہمیشہ امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ان کی یادیں تا دیر ہمیں ستاتی رہیں گی۔