تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مفتی نعیم عبقری شخصیت کے مالک اور اتحاد امت کے داعی تھے: ملک محمد یوسف

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر ملک محمد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یو سف احرا ر، قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹر ضیاء الحق قمر نے جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمدنعیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مرحوم عبقری شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے اپنی پوری عمر تعلیم و تدریس اور دین اسلام کی سر بلندی کے لیے وقف کررکھی تھی وہ مثبت سوچ کے حامل تھے اور انسانیت کا احترام ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔احرار رہنماؤں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جد و جہد کرنے والوں کی ہمیشہ سر پرستی فرماتے رہے۔اللہ انکے درجات بلند فرمائے، حسنات کو قبول فرما ئے اور سیات سے در گزر فرما ئے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.